واشنگٹن:ایسے ثبوت ملے ہیں کہ مودی جان بوجھ کربھارتیوں کوکورونا کے ذریعے مروا رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ نے بڑا دعوی کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔
معروف امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ یہ بھی لکھتا ہے کہ کورونا سے متاثرہونے والوں اورپھرمرنے والوں کی تعداد بھی بہت گھٹا کرپیش کی جارہی ہے، جبکہ حقائق یہ ہیں کہ اب تو روزانہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اورمرنے والوں کی تعداد بھی روزانہ دس ہزارسے تجاوزکرگئی ہے
بھارت میں کورونا کی اس تباہی کا تجزیہ کرتے ہوئے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ وزیراعظم مودی نے کورونا کے یومیہ 2 لاکھ کیسز سامنے آنے کے باوجود مغربی بنگال اور دیگر چند ریاستوں میں ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے بجائے کھچا کھچ بھرے ایک جلسہ عام سے خود بھی خطاب کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اجتماعات کی اجازت دی۔
اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رہی سہی کسر کمبھ میلے نے پوری کردی جس میں صرف تین دن میں ملک بھر سے آنے والے 25 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گنگا جمنا میں ڈبکی لگائی اور اس دوران ایس او پیز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔ مودی نے پہلے الیکشن اور پھر کمبھ میلے کی اجازت دیکر عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا۔