بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

0
38

لندن :بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں‌کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دے دیا۔

لندن سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمدخان اور دیگر سے گفتگو کی۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بورس جانسن کے ریمارکس سے اندازہ ہوتا ہے پاکستان چند ہفتوں میں ریڈ لسٹ سے باہر آجائے گا۔

اس موقع پر بورس جانسن نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کےچیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

بورس جانسن نےکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply