اسلام آباد:اسلام اور اسلام آبادکوکوئی خطرہ نہیں الحمد للہ دونوں ہی محفوظ ہیں، ہمیں آزادی مارچ کا خوف نہیں مسئلہ یہ ہےکہ پاکستان میں مذہب کے نام پر جو سیاست اور پھر سیاست کے نام پر جو شرارت ہے ہوتی ہے اس سے پاکستانی کی بدنامی ہوتی ہے اور ہمارے بارے میں مغرب میں اچھا خیال نہیں کیا جاتا. بس اسی وجہ سے پریشان تھے کہ مولانا ذرا ہوش کے ناخن لیں ،

صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سنیں گے اور جائز چیزوں پر غور کیا جائے گا،پرامن دھرنا یا احتجاج والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

اپوزیشن مطلب صرف اپوزیشن کرنا—از— انشال راؤ

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا، کچھ لوگ آگ اورشعلے، کچھ پھول اور شہد کی باتیں کرتے ہیں۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، بات چیت کر کے مولانا کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

Shares: