سعودی شہزادی کے بارے میں پریشان کردینے والی خبرآگئی

0
34

ریاض:سعودی شہزادی کے بارے میں پریشان کردینے والی خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب سے غمگین کردینے والی خبرآگئی ہے

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی انتقال کرگئیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ متعب بن عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔ جس کی تصدیق ایوانِ شاہی نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کی۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مرحومہ کا نمازِ جنازہ جمعے کو ریاض میں ادا کیا گیا جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں‌ ہوئی۔

ایوان شاہی نے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

سعودی عرب کے رائل کورٹ نے بھی شہزادی کے انتقال کی تصدیق کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نےانتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تین دسمبر کو سعودی شہزادے شاہ فیصل بن آل سعود کی صاحبزادی انتقال کرگئیں تھیں جن کا نماز جنازہ جمعرات کے روز ریاض میں ادا کیا گیا جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی تھی۔

Leave a reply