مزید دیکھیں

مقبول

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے...

روسی بحری بیڑے کا 12,490 ٹن وزنی پرچم بردار جہاز ’ ماسکوا ‘ ڈوب گیا

ماسکو: روسی بحری بیڑے کا پرچم بردار جہاز ’ ماسکوا ‘ ڈوب گیا،اطلاعات کےمطابق روسی وزارت دفاع کے مطابق، روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا پرچم بردار بحری جہاز ماسکوا کو مرمت کے لئے بندرگاہ لے جایا جا رہا تھا کہ سمندر کی طوفانی لہروں کی وجہ سے ڈوب گیا۔

روسی بحری جہاز ماسکوا 510 عملے پر مشتمل تھا اور اس کے کروز میزائل روس کی فوجی طاقت کی علامت تھا، جس نے یوکرین پر اپنے بحری حملے کی قیادت کی، دو روز قبل اچانک گولہ بارود پھٹنے سے جہاز کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے میزائل نے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔

ماسکو نے یوکرین کے دعوے کی تردید کی تھی اور کہا کہ بحری جہاز میں موجود گولہ بارود پھٹنے سے جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ آگ جنگی جہاز کے گولہ بارود کے پھٹنے کی وجہ سے لگی، انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں پورے عملے کو بحیرہ اسود میں قریبی روسی جہازوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔12,490 ٹن وزنی یہ جہاز دوسری جنگ عظیم کے بعد ڈوبنے والا سب سے بڑا روسی جنگی جہاز ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکوا کو مرمت کے لئے بندر گاہ کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ جہاز نے طوفانی لہروں کے باعث اپنا توازن کھو دیا جس کی وجہ سے دوبارہ گولہ بارود پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔