نئی دہلی :بھارت میں 2019 میں 16 لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں واقع ہوئیں،اطلاعات کے مطابق بھارت میں 2019 میں آلودگی کی وجہ سے 16 لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں واقع ہوئیں، جو ملک کی کل غیر طبعی ہلاکتوں کا 18 فیصد ہے۔

طبی تحقیق پر مبنی میگزین ”دی لینسیٹ“ کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2017 سے زیادہ تھی. بھارت کے کئی شہر دنیا بھر میں آلودگی کے انڈیکس میں سرفہرست ہیں اور انہیں آلودگی کی وجہ سے نہ صرف معاشی بلکہ انسانی زندگیوں کے نقصانات سے متعلق مسائل کا بھی سامنا ہے

یاد رہےکہ اس سے پہلی کی گئی تحقیق میں بھارت میں 2017 میں آلودگی کی وجہ سے 12 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں جو ملک میں اس سال ہوئی غیر طبعی ہلاکتوں سے ساڑھے 12 فیصد کم تھیں.

Shares: