اسلام آباد: اھلاوسھلا:آج یوم پاکستان کے سلسلے میں پریڈ ہوگی ،اطلاعات کے مطابق 23 مارچ کوموسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی جانے والی پریڈ یوم آج ہوگی۔
اس سلسلے میں حکام کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ پریڈ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج تعطیل ہوگی۔ پریڈ سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی انتظامات کے حوالے سے پیغام جاری کرچکے ہیں
Federal Secretariat will be closed on Thursday owing to Pakistan Day Parade. Notification issued ✅ pic.twitter.com/WLvzj6Xt8j
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) March 23, 2021
یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ بارش کے باعث منسوخ کی گئی تھی۔پریڈ میں صدر پاکستان، افواج پاکستان کے سربراہان سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ پاسٹ کریں گے۔ پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی جبکہ جنگی جہاز فضائی پاسٹ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پریڈ کے شرکا کو خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے جبکہ پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔