لاہور:عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں اورپپیاں ہوں گی، فردوس عاشق نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے رمضان کے بعد عید کیلئے بھی کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا۔
فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں کہیں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور کوئی سیاست دان اپنے ڈیرے پر عید ملن نہيں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بار نہ عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں ہوں گی۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ اب اس سال کورونا سے بچاوکے لیے یہ بھی ضرورقراردیا گیا ہےکہ کم سے کم ملا جائے، فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پرمذاق کے انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ نہ توجپھیاں ہوں اورنہ ہی پپیاں