اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جب سینیٹر حاصل بزنجو سینیٹ سیکرٹریٹ سے باہر نکل رہے تھے تو چلتے چلتے ایک صحافی نے میر حاصل بزنجوسے سوال کیا کہ آپ بڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں
یہ چودہ کِس کے لوگ ہیں؟
میر حاصل بزنجو سے سوال۔ pic.twitter.com/ZXoej3wmJx— افشاں مصعب (@AfshanMasab) August 1, 2019
صحافی کے سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجونے چلتے چلتے جواب دیا کہ نہیںمیںکوئی پریشان نہیں،صحافی نے میر حاصل بزنجو سے سوال کیا کہ رات عیشائیےمیں آپ کہہ رہے تھے کہ ان کے پاس 64 لوگ ہوں گے یہ 64 لوگ کہاں گئے، اس پر جواب دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ 64 لوگ کھڑے نہیںتھے
صحافی نے سوال کیا کہ جو لوگ اندر گئے تھے ، جن 14 لوگوں نے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا وہ کون لوگ ہیں ، صحافی کے اس سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجونے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ 14 لوگ آئی ایس آئی کے جنرل فیض کے لوگ تھے ، ساتھ ہی میر حاصل بزنجونے یہ بھی کہہ دیا کہ کیا آپ جنرل فیض کو جانتے ہیں.