اسلام آباد:یہ ضمیرفروش پہلےعوام کولڑاتےہیں اورپھران کوزرداری اورنوازشریف کےہاتھوں‌ بیچ دیتے ہیں: اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔

گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا تھا جس میں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریار آفریدی پشتو میں کہہ رہے ہیں کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں منافقین کو اڑا دیتا تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو میرے ملک کا سودا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان بھی چند روز قبل خود کش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کیخلاف ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس ملک کو ایک خود مختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں، سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہوئی دیکھی، کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، ہماری جنگ ضمیر فروشوں کیخلاف ہے، 27 مارچ کو ریلا نہیں سیلاب نکلے گا، تمام سازشوں کوتوڑتا جائے گا۔

 

Shares: