لاہور :وفاقی وزیر داخلہ رانا رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے دھوکہ سے کارروائی شروع کی، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے، جو بھی نمبر شو کریں گے جعلسازی ہوگی، کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکر نے کہا آج کی کارروائی میں اعتماد کا ووٹ نہیں ہوگا، رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا ، یہ کارروائی رولز اور آئین کے خلاف ہے، ان کےوکلا کا موقف تھا گورنرکا آرڈرغیرآئینی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہے یہ کس طرح اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، جعلی گنتی کا پراسیس شروع کیا گیا، گزشتہ 10 سے 12 گھنٹے کی کوشش کے باوجود انکے نمبرز پورے نہیں تھے، ملک احمد خان کا پوائنٹ آف آرڈر نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جوممبرز ناراض تھے ان کوبھی یہ لائے ہیں، پرویزالہیٰ نےناراض ممبران کوحلف دیا کہ اسمبلی نہیں توڑوں گا، اب اگرپرویزالہیٰ اسمبلی نہیں توڑے گا توعمران کا بیانیہ کدھر جائے گا، یہ بھی ثابت ہوا لوگ ان سے اسمبلیاں توڑنے پر ناراض تھے۔

Shares: