17سال سےخدمت انسانیت میں مصروف ہیں‌،اپنا حق مانگتےہیں:نہیں دو‌گےتوپھردھرنا ہوگا:محکمہ صحت کے خدمت گاربھی بول اٹھے

0
34

قصور/لاہور/اسلام آباد: 17سال سےخدمت انسانیت میں مصروف ہیں‌،اپنا حق مانگتےہیں:نہیں دو‌گےتوپھردھرنا ہوگا یا پھرمرنا ہوگا اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں‌ گے :محکمہ صحت کے خدمت گاربھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق 17 سال سے خدمت انسانیت میں مصروف محکمہ صحت کے خدمت گاروں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ‌پنجاب ، وزیرصحت پنجاب سے ایک ایسی درخواست کردی ہے کہ جس پرعمل کرنے کے سوا حکومت کے پاس کوئی چارہ کارنہیں ہے

محکمہ صحت کے یہ انسانی خدمت گاروں سے پچھلے 17 سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، دودہائیاں مکمل ہونے کو ہیں‌ لیکن ان کو نہ تومستقل کیا گیا اورنہ ہی مہنگائی کے اس طوفانی دور میں‌ ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے یہ خدمت گارپی ایچ ایف ایم سی جنہوں”پریا” کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے کہ طرف سے ایک بارپھراپنی گزارشات اعلیٰ حکام تک گوش گزارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خدمت گار، فرنٹ مین پچھلے 17 سال سےانسانیت کی خدمت کررہے ہیں ،لیکن ان کی خدمت کوہمیشہ سے نظراندازکیا جاتا رہا ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے یہ خدمت گار، ویسے توہرموقع پرہراول دستے کے طورپرکام کرتے رہے ہیں لیکن جب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے ان خدمت گاروں نے اپنی جانیں‌ ہتھیلی پررکتھے ہوئے انسانیت کی بقا کے لیے مرکزی کردار ادا کیا

دوسری طرف یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ فرنٹ مین جنہیں جان بوجھ کرنظرانداز کیا جارہا ہے اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے بہت بڑا فیصلہ کرچکے ہیں‌

بعض رپورٹس میں تو ان کے بارے میں یہ بھی خبریں‌ ملی ہیں‌ کہ پنجاب کے 14 اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان عارضی ملازمین نے کل 8 مارچ کو لاہوراسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ کرلیا ہے اوریہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ ان ملازمین نے مطالبات کے منظورنہ ہونے تک واپس نہ آنے کا بھی فیصلہ کررکھا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دھرنے کے دوران بنیادی مراکز صحت بھی بند رہیں گے جس کی وجہ سے پنجاب بھرمیں‌ عوام کوبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے ان عارضی ملازمین کے یہ مطالبات ہیں جن کے مطابق

17 سال سے خدمت انسانیت میں مصروف ان عارضی ملازمین کو مستقل کردیا جائے اوردیہاڑی دارسمجھ کرسوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے

ان ملازمین کوان کی سروس کے دورانیے کے مطابق سکیل دیئے جائیں

ان کی تنخواہوں‌میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے

ان ملازمین کومستقل قرار دے کران کے خاندانوں سے ڈیلی ویجز یا عارضی ملازمین کی تلوار کا ڈرختم کیا جائے

اگرایسا نہ ہوا تو پھر دھرنا ہو گا یا مرنا ہوگا ، ان بے بس عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم بھی ریاست کے شہری ہیں ہمارے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کیا جائے

دوسری طرف معتبر ذرائع کےمطابق بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے یہ بے بس ملازمین لاہورپہنچنا شروع ہوگئے ہیں اورکل سے لاہور میں پھردھرنے کی تاریخ دہرائی جائے گی

Leave a reply