اسپیکرکی وجہ سے معاملات بگڑے:بلوچستان حکومت کا اپنے ہی اسپیکرپرعدم اعتماد

کوئٹہ :اسپیکرکی وجہ سے معاملات بگڑے:بلوچستان حکومت کا اپنے ہی اسپیکرپرعدم اعتماد،اطلاعات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق حکومتی و اتحادی جماعتوں نے سپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے حکومتی و اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ملاقات کی، ملاقات میں بی این پی(عوامی)،ایچ ڈی پی، پی ٹی آئی، جے ڈبلیو پی اور بی اے پی کے ارکان نے شرکت کی،

وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بھی شریک ہوئے ،ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعہ پر شدید تحفظات کااظہار کیا،اتحادی ارکان کاکہناتھا کہ سپیکر اپنا کردار بہتراورذمہ دارانہ انداز میں ادا کرتے تو یہ نوبت نہ آتی، حکومتی ارکان نے کہاکہ سپیکر اسمبلی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی

Comments are closed.