لانگ مارچ کا تیسرا دن:کنٹینرسڑکوں پرآگیا،کارکنان ابھی تک نہ پہنچ سکے

مرید کے:لانگ مارچ کا تیسرا دن:کنٹینرسڑکوں پرآگیا،کارکنان ابھی تک نہ پہنچ سکے،اطلاعات کے مطابق آج لانگ مارچ کا تیسرا دن ہے اور مریدکے کے مضافات میں عمران خان کا کنٹینراس وقت سڑکوں پر مارا مارا پھر رہا ہے ، یہ اس وقت کا منظر ہے جب صبح کے گیارہ بج کرتیس منٹس ہوئے ، لیکن ابھی تک نہ تو کپتان پہنچا اور نہ ہی کپتان کے کھلاڑی لانگ مارچ میں شریک ہوئے

 

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرید کے کے مضافات میں جی ٹی روڈ پرعمران خان کا کنٹین اس وقت جی ٹی روڈ پر اپنی منزل کی طرف روا ں دواں‌ ہے جہاں سے آج لانگ مارچ کے تیسرے دن کا آغاز کرنا ہے

 

دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کارکنان نے اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور وہ اب حقیقی آزادی کے خواہش مند نہیں رہے ، ان صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی نوجوان نسل کوغلط سبق پڑھا رہا ہے

یاد رہے کہ کل شام لانگ مارچ کے دوسرے دن پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہے اوریہ اعلان سن کر کارکنان کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں

اس سلسلے میں تمام خدشات کومسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماوں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاؤن میں ہی ختم کردیا گیا، مارچ کل (اتوار کو) مریدکے سے شروع ہوگا۔

 

عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج (ہفتہ کو) دوسرا دن تھا، مارچ کو آج کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کو بہانہ بنا کر لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاؤن میں ختم کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے آج کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

پاکستان تحریک انصاف نے مارچ خرنے کی وجوہات کو سیکیورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاؤن، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔

 

 

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا، جہاں سے کل دوسرے روز لانگ مارچ نے کامونکی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔

 

پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

Comments are closed.