لاہور: پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے جاری:6 ممالک کے 107 اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے لاہور میں شروع ہوچکا ہے۔ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کررہے ہیں‌۔

ادھر ذرائع کے مطابق یکم سے 7 نومبر 2021 تک لاہور میں تیسرا بین الاقوامی فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کامبیٹ ایفیشنسی سسٹم (PACES) مقابلے جاری ہیں ، اس حوالےسے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیسری بین الاقوامی PACES چیمپئن شپ کے سلسلے میں آج ایوب سٹیڈیم لاہور گیریژن میں 3.2 کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے بارے میں جوایک اچھی خبرآئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکاء نے دوڑ میں انتہائی جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

دوڑ کے اس مقابلے مٰیں‌ متحدہ عرب امارات کے مبارک راشد نے 09:02:42 کے وقت میں دوسرے بین الاقوامی PACES مقابلے 2018 کا ریکارڈ توڑا جو یو اے ای کے عبید محمد نے 09:26:23 کا بنایا تھا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

 

اسی طرح عبید محمد نے تیسرے بین الاقوامی PACES مقابلہ 2021 میں دوبارہ حصہ لیتے ہوئے 09:02:72 کے وقت میں یہ فاصلہ طئے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عراق سے تعلق رکھنے والے زید مدظلم 09:24:52 وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مقابلوں میں شامل اہلکاروں کوتاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی جارہی ہے

پاکستان میں ہونے والے ان مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین سمیت چھ ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے شرکت کررہے ہیں‌جبکہ ۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصر کی مقابلوں میں شرکت بطور مبصر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں بھی مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں‌۔ بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوہوئی ،جبکہ اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ سے پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر ابھرے گا، ایونٹ سے پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا

Shares: