یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب

0
69

سرگودھا:یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ حکمرانوں کا معاہدہ عوام اورغریب دشمن ڈیل ہے، جب سےحکومت آئی تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، 27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے۔

سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلیکٹڈ نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا مگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جب بی بی شہید کا دور تھا کسانوں کی خدمت کی جاتی تھی، جب سے یہ ناکام حکومت آئی زراعت کو تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور ملک بھرمیں ٹریکٹر اور کسان مارچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔27 فروری کو سلیکٹڈ کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھیں گے۔

ادھر دوسری طرف اسد عمر اس وقت کراچی میں ہیں اور انہوں نے بلاول بھٹو کویہ پیغام بھیجا ہےکہ ے کہا ہے کہ سندھ میں مافیاز کی حکومت ہے، نوکریوں اور تبادلوں کا نظام پرچیوں سے چلتا ہے، زرداری خاندان گاڈ فادرکی طرح حکومت میں بیٹھا ہے، 2023 کے بعد یہ ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے۔

کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں صحت کارڈ کا اجرا شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت صحت کے حوالے سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں، 13 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لئے ترسایا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےحالات کو بہترکرناچاہتے ہیں، تمام قیادت سندھ کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے ہر گھر پر دستک دے گی اور 2023 میں صوبے میں حکومت بنائے گی۔

یاد رہے کہ کل بھی اسد عمر نے اہل سندھ کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد سندھیوں کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں اور لوگوں کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم طاقتوروں سے نجات مل جائے گی ، اس کے بعد سندھ میں انصاف کی حکومت ہوگی اور ان شااللہ ظالمانہ ، جابرانہ اور شاطرانہ دور ختم ہوکررہے گا

Leave a reply