اسلام آباد:استعفے دینے والے اب استعفوں سے کیوں بھاگ رہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی، استعفے دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بھی بات چیت ہوئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا آج دونوں جماعتیں ماضی میں کیے اپنےہی معاہدے سے انکاری ہیں۔
اجلاس میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی تو معلوم ہوا مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اس میں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک آپس کے اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔ استعفے ٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ایک مرتبہ واضح انداز میں کہا کہ کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا، میں نے خود عدالت میں ہر چیز پیش کی، پی ڈی ایم کے سربراہ اورامیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نیب میں اس لیے پیش نہیں ہورہے کہ انکے پاس کوئی جواب نہیں۔