اسلام آباد : جو لوگ بیٹھے رہتے ہیں یا بیٹھ کر ہی کام کاج کرتے ہیں بیماریاں ان کا پیچھا کرتی رہتی ہیں ، جو بھی یہ طریقہ اختیار کرے گا وہ نقصان سے نہیں بچ سکتا، ڈاکٹروں کے مطابق جو لوگ ہر وقت تھکان کا شکار رہتے ہیں یا موٹاپے کا شکار ہورہےہیں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے۔

طبی ماہرین نے جو نئی تحقیق کی ہے اس نے تو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ، اس تحقیق کے مطابق ہزار بیماریوں کی جڑ ایک ہی ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا ہے۔تحقیق کے مطابق ہمارے سست طرز زندگی اور خراب صحت کے درمیان تعلق کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

ترکی عالم اسلام کا وہ ملک جو اپنے شہریوں کو بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے

اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق سامنے آئے ہیں‌، طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112 فیصد، شریانوں کے مسائل کے باعث بیماریاں جیسے فالج وغیرہ کا خطرہ 147 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خدشہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

برطانوی ماہرین طب کے مطابق بیٹھنے کی وجہ سے کسی بھی انسان میں‌ ہائی کولسیٹرول، کمر کے نچلے حصے میں درد، آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی کی رفتار میں کمی وغیرہ بھی اس سے جڑے چند مسائل ہیں۔محققین کا تو کہنا ہے کہ بہت زیادہ بیٹھنے والے افراد جتنی بھی زیادہ ورزش کرنے کے عادی ہو ان کو ان خطرات کا سامنا بدستور رہتا ہے۔

اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق نے آنکھیں کھول کر رکھ دیی ہیں‌، برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں پر تجربات کیے گئے ان کی روزانہ کی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا ، تو پتا چلا کہ درحقیقت اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو خون کی شریانوں میں چربی کی سطح میں 14 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور کچھ دیر کی ورزش سے اس کے نقصانات کی تلافی نہیں ہوپاتی۔

Shares: