لاہور:جو کہتے تھے پوچھو علامہ خادم حسین رضوی کہاں سے کھاتے پیتے ہیں آج انکو اپنا حساب دینا مشکل ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تحریک ختم نبوت کے داعی تحریک لبیک کے بانی بزرگ عالم دین علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ کے فرزند ارجمند نے ایک بڑی خوبصورت بات کی ہے
https://twitter.com/RealHafizSaad/status/1352973392664813570
باغی ٹی وی کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپٹ حکمران جو علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی تحرک ناموس رسالت کو تبوثاژ کرنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بناتے تھے اورکہتے تھے کہ علامہ خادم حسین رضوی حساب دیں کہ وہ کس کی مدد سے تحریک لبیک کوپروان چڑھا رہے ہیں
سعد رضوی نے کہا کہ آج وہ فارن فنڈنگ کی مد میں غیر ملکی قوتوں سے حاصل کرنے والی رقم کا حساب نہیں دینے پارہے انکے لیے مشکل ہوگیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ان قوتوں نے اسلام کو بدنام کرنےکے لیے الزام تراشیاں کیں لیکن ان کو یاد ہونا چاہیے کہ اسلام والے اللہ کی راہ میں خود دیتے ہیں اورپھر اجر بھی حاصل کرتے ہیں