ہزار عارف علوی مِل کر بھی آصف علی زرداری کی برابری نہیں کر سکتے، ترجمان بلاول ہاوَس

بلاول ہاوَس کا سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عارف علوی کی ہرزہ سرائی پر دو ٹوک جواب ۔ ترجمان بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خراب آر ٹی ایس سے جنم لینے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کا اخلاقیات پر لیکچر دینا بھونڈا مذاق ہے۔ یہ قوم کے لیئے باعث حیرت ہے کہ صدر مملکت کے منصب پر بیٹھا شخص حکومت کا ترجمانی کرتا پھرے۔ عارف علوی نے ایوانِ صدر جیسے آئینی ادارے کو مذاق بنا دیا ہے.
ہزار عارف علوی مِل کر بھی آصف علی زرداری کی برابری نہیں کر سکتے۔ آصف زرداری سیاسی تدبر اور غیرمتزلزل عزم کا نام ہے۔ وہ جمہوریت اور اپنے اصولوں کی پاسداری کی خاطر چار دہائیوں سے ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہا ہے۔آصف علی زرداری کو 13 سال بلاجواز قید رکھا گیا، اور تاریخ کا طویل اور مہنگا ترین میڈیا ٹرائیل تاحال ان کے خلاف جاری ہے۔ سینیٹ الیکشن نے ناجائز و نالائق سلیکٹڈ حکمرانوں کے پورے ٹبر کی نیندیں حرام کردی ہیں، مواخذہ جن کا مقدر ہے۔

Comments are closed.