لاڑکانہ :مل پر چھاپہ، گندم کی پندرہ ہزار بوریاں برآمد،بڑے نام سامنے آنے کی امید
لاڑکانہ : رائس مل پر چھاپہ، گندم کی پندرہ ہزار بوریاں برآمد،بڑے نام سامنے آنے کی امید ،اطلاعات کے مطابق محکمہ خوراک لاڑکانہ میں گندم کی خریداری کاہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گندم آنا بند ہوگئی ہے, دوسری جانب رائس مل پر چھاپہ مار کر پندرہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک لاڑکانہ میں گندم کی خریداری کاہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، ضلع بھر میں چھ لاکھ ستر ہزار گندم کی بوری خریدنے کا ہدف مقرر تھا، اب تک تین لاکھ بوری خریدی جاسکی تھی، ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گندم آنا بند ہوگئی ہے دوسری جانب محکمہ خوراک کی ٹیم نے میروخان روڈ پر رائس مل پر چھاپہ مار کر پندرہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق رائس مل سے برآمد گندم کی مالیت پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے ہے۔
تین دن میں چھتیس کروڑ مالیت کی چھیانوے ہزار گندم کی بوریاں ریکور کی جاچکی ہیں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 5 اپریل کو وزیرخوراک سندھ ہری رام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، گندم کی خریداری کا عمل میرپور خاص ڈویژن سے شروع کیا ہے