اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہزاروں لوگوں کا جنازے پر اکٹھ
اسلام آباد:اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہزاروں لوگوں کا جنازے پر اکٹھ ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد جیسے بڑے شہرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود کسی قسم کی بھی احتیاط سے کام نہیں لیا جارہا ،اسلام آباد سے باغی ٹی وی کےمطابق اس جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوربالکل کرونا سے احتیاط نہیں برتی گئی
ادھرسوشل میڈیا پریہ بحث چھڑگئی ہے کہ مذہبی طبقہ جان بوجھ کرکیوں غیرذمہ داری کا ثبوت دے رہا ہے، حالانکہ یہی لوگ جومیڈیا پرآتے ہیں توبڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کا اپنا عمل یہ ہےکہ نہ تو خود احتیاط کرتے ہیں اورنہ ہی دوسروں کےلیے اچھا نمونہ بنتے ہیں
یاد رہےکہ کل حضرت اقدس پیرمولاناعزیزالرحمن ہز اروی راولپنڈی والے انتقال کرگئے ، وہ شیخ الحدیث مولانازکریا کے خلفا کے پاکستان میں غالباًآخری سرخیل تھے ، پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی نماز جنازہ ترنول راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مرحوم کی عمر 74 سال تھی ، وہ جامعہ دارلعلوم زکریہ ترنول کے مہتمم تھے ،مولاناعزیز الرحمن ہزاروی مولانا فضل الرحمن کے دست راست تھے اور جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے سرپرست اعلی بھی تھے ۔
مولانا کو دارالعلوم زکریاسرائے خربوزہ میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ مولاناپیرمختارالدین شاہ کربوغہ شریف نے پڑھائی ، ان کے بڑے بیٹے مولاناقاری عتیق الرحمن کوجانشین اورمفتی اویس عزیزکونائب مقررکردیاگیا۔