کابل: کابل انتظامیہ پرخوف کے سائے:ہزاروں کی تعداد میں افغان فوجی طالبان سے ملنے لگے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے جانے کے بعد اس وقت کابل انتظامیہ پرخوف کے سائے منڈلا رہے ہیں اوراطلاعات یہ ہیں کہ افغان مجاہدین کے خوف سے کابل انتظامیہ کے اہلکاردھڑا دھڑافغان مجاہدین سے مل رہے ہیں
ادھر اس حوالے سے کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کابل انتظامیہ کے اہلکارچند دنوں میں افغان مجاہدین سے آملے ہیں
”افغان باقی‘ کہسار باقی‘ الحکم اللہ‘ الملک اللہ“
افغانستان سے شکست خوردہ امریکہ کے جانے بعد ہزاروں افغان دھڑا دھڑ افغان مجاہدین سے مل رہے ہیں pic.twitter.com/7lQzyo6KxN
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 20, 2021
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چند دنوں میں 5 ہزارسے زائد کابل انتظامیہ کے اہلکاراپنے مال ومتاع سمیت افغان طالبان سے مل گئے ہیں ، ادھرامارت اسلامیہ نے ان اہلکاروں کی مالی ضروریات کے پیش کچھ نقدی اوردیگرمراعات دے کرگھروں کوواپس بھیج دیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت افغانستان میں عوام الناس کے ذہن میں ایک ہی چیز سوارہے کہ افغان مجاہدین چند دنوں پورے افغانستان پرقبضہ کرلیں گے لٰہذا اس سے پہلے پہلے وہ اپنی ہمدردیاں افغان طالبان کودینا چاہتے ہیں








