قصور ہزاروں لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع

0
35

قصور / پنجاب فوڈ اتهارٹی سیفٹی آفیسر رضوان امجد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پتوکی کے علاقوں میں مصنوعی غیر معیاری  دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی دوران کاروائی پکڑا گیا 18000 ہزار لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع کردیا 
قصور /  ڈی جی پنجاب فوڈ اتهارٹی رفاقت علی نسوانہ کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ پنجاب فوڈ اتهارٹی کی جانب سے کاروائیاں پتوکی کے علاقہ ڈھانہ چک نمبر 12 میں ڈیرہ ملک شوکت علی اور محمود نامی شخص کے مکان پر کی گئیں  دوران کاروائی پکڑا گیا 18000 ہزار لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع کردیا پنجاب فوڈ اتهارٹی کی ٹیم نے غیر معیاری مضر صحت دودھ تیار کرنے والے آلات اور دیگر سامان بحق پنجاب فوڈ اتهارٹی ضبط کرلیا اور  نجی کمپنی کے کوكنگ  آئل اور دیگر نمونہ جات حاصل کرلئے گے دوران کاروائی پنجاب فوڈ اتهارٹی کی ٹیم کو دیکھ کر 4 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ فوڈ ٹیم نے دو ملزمان علی شان ،محمد امین کو موقع پر پکڑ کر اور 4 گاڑیوں  کو حوالہ پولیس تھانہ صدر پتوکی کردیا  تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی
مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور

Leave a reply