نتن یاہو کے گھر کے سامنے ہزاروں صیہونیوں کا احتجاج ،استعفے کا مطالبہ زورپکڑگیا

0
41

تل ابیب : نتن یاہو کے گھر کے سامنے ہزاروں صیہونیوں کا احتجاج ،استعفے کا مطالبہ زورپکڑگیا،اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور نتیجتاً صیہونی مظاہرین اور پولیس آپس میں الجھ پڑے۔

 

 

یاد رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوپرکرپشن کے الزامات ہیں اوران کے مخالفین ان سے استعفے کا مطالبہ کرہےہیں دوسری طرف نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کریں گے

Leave a reply