واشنگٹن:سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 60 ہزار بے گھر افراد کا انکشاف ہوا ہے جو کم مالی وسائل کے باعث رات گاڑیوں میں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
ایرانی فضائیہ کا طیارہ تباہ،کئی اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات
تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور دنیا کے امیر ترین افراد کے ملک امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف کیلی فورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔
آج قوم اپنے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یومِ ولادت آج منارہی ہے
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں موجود بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل نہ ہونے کے باعث گھر کا کرایہ نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی گاڑیاں کسی بھی ہسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے مجبوراً رات اس میں گزارنی پڑتی ہے۔








