ایکس کے مقابلے میں لائی جانیوالی ایپ تھریڈز کے استعمال میں 79 فیصد کمی

ٹوئٹرکے اوسطاً روزانہ 100 ملین سے زیادہ فعال صارفین ہے
0
47
Twitter vs Threads

جولائی کے آغاز میں زبردست انداز سے آغاز کرنے والی اور ایکس کے مقابلے میں لائی جانے والی ایپ تھریڈز کا روزانہ استعمال اب کم ہوتا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی: ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم سملر ویب کے مطابق سوشل میڈیا ایپ کے ساتھ وابستگی جولائی کے اوائل میں 2.3 ملین فعال صارفین کی بلند ترین سطح سے 79 فیصد کم ہوکر 7 اگست تک 576،000 رہ گئی ہے،5 جولائی کو لانچ ہونے کے پہلے چند گھنٹوں کے اندر ہی تھریڈز پر 5 ملین صارفین کی متاثر کن رجسٹریشن ہوئی مصروف ترین دنوں میں تھریڈز کے صارفین کی تعداد ٹویٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم تھی،جبکہ ٹوئٹرکے اوسطاً روزانہ 100 ملین سے زیادہ فعال صارفین ہے۔

پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

رپورٹ کے مطابق صارفین کے علاوہ فاسٹ فوڈ چین وینڈیز، کپڑوں کی دکان اینتھروپولوجی اور ریئر بیوٹی جیسی بڑی امریکی کمپنیوں نے تھریڈز پر شائع ہونے والی پوسٹس کی تعداد میں کمی کی ہے-

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے 5 جولائی کو تھریڈز کو متعارف کرایا گیا اور ایک ہفتے کے اندر 10 کروڑ افراد اس کا حصہ بن گئے،اس طرح وہ سب سے زیادہ تیزی سے 10 کروڑ صارفین بنانے والی ایپ بن گئی-

انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

Leave a reply