مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ...

مودی پھنس چکا،پانی زندگی ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

امریکی صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ...

گزشتہ دو برس کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ، گورنراسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے...

سیالکوٹ: پانچ روز قبل اغوا ہونے والا دو سالہ بچہ بحفاظت بازیاب، خاتون اغوا کار گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف ، شاہد ریاض)سیالکوٹ میں پانچ...

گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنا،رات گئے پولیس کا ایکشن،مال روڈ کلیئر

لاہور:مال روڈ پر رات گئے گرینڈ ہیلتھ الائنس...

بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم مودی کی جان کو خطرہ:نئے حفاظتی انتظامات نے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد ان کے سیکرٹی کارواں میں ایک نئی اور جدید بلکتر بند گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ہی مودی کے زیرِ استعمال بکتر بند رینج روور اور لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔مذکورہ بکتر بند مرسیڈیز میں آرمرڈ پروٹیکشن کا سب سے بہترین نظام موجود ہے، جو کلاشنکوف کی گولیوں کو باآسانی برداشت کرسکتا ہے۔

گاڑی میں نصب شیشوں پر پولی کاربونیٹ مادے کی تہہ موجود ہے جو سخت اسٹیل کی گولیوں کو بھی شیشیہ بھیدنے نہیں دیتی۔یہ گاڑی 15 کلو وزنی بارودی مواد کا دھماکہ سہہ سکتی ہے۔مودی کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مرسیڈیز میں کیمیکل یا گیس حملے کی صورت میں صاف آکسیجن فراہمی کا انتظام بھی موجود ہے۔

آرمرڈ مرسیڈیز S-650 کے فیول ٹینک پر ایک خاص مادے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے جو گولی لگنے یا ٹینک میں چھید ہونے کی صورت میں ٹینک کو خود بخود سیل کردیتی ہے۔

جو میٹیرئیل بوئنگ کمپنی اپنے اپاچی ٹینک اٹیک ہیلی کاپٹرز میں استعمال کرتی ہے، وہی اس گاڑی کی تیاری میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

 

گاڑی کا اندرونی حصہ بہت پرآسائش اور آرام دہ ہے، اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو ایک لگژری کار میں موجود ہوتی ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، جو پاکستانی روپے میں یہ رقم 28 کروڑ 66 لاکھ بنتی ہے۔

خیال رہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو ان کے پاس بلٹ پروف مہیندرا اسکورپیو تھی، جب وہ 2014 میں وزیراعظم بنے تو انہوں نے بی ایم ڈبلیو 7 سیریز لی اور اس کے بعد رینج روور اور لینڈ کروزر بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیں۔

آخر میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی جنرل بپن راوات کی موت نے مودی کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے یا پھر بکتر بند گاڑی کا اسکواڈ میں اضافہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔