گاڑی میں بم دھماکہ: بہت بڑے نیوزاینکرسمیت 3 افراد مارے گئے

کابل : گاڑی میں نصب بم پھٹنے سےبہت بڑے نیوز اینکر سمیت 3 افراد مارے گئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سابق نیوز اینکر کی گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے اینکر سمیت گاڑی میں موجود 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یما سیاوش کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یما سیاوش نے حال ہی میں افغانستان کے مرکزی بینک میں ملازمت کی تھی اس سے قبل وہ ملک کے سب سے بڑے نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے نمایاں سیاسی اور کرنٹ افیئرز اینکر تھے۔

وہ ایک سینئر ملازم اور ڈرائیور کے ہمراہ بینک کی گاڑی میں سوار تھے، دھماکے کے نتیجے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں امن اور مفاہمت کی کوششوں کی سربراہی کرنے والے عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’صحافت کو نشانہ بنانا، آزادی اظہار رائے کو نشانہ بنانا ہے اور یما سیاوش کی موت ملک کے لیے بڑا نقصان ہے‘۔

 

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ ’یہ ایک ناقابل فراموش اور ناقابل معافی جرم ہے ساتھ ہی انہوں نے یما ویاوش کو افغانستان کے سب سے ٹیلنٹڈ اینکرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی مذمت بھی کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب سما سیاوش کی کار میں نصب بم پھٹا اس وقت وہ اپنے گھر کے قریب تھے اور عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے بعد جلتی ہوئی گاڑی کے نزدیک سب سے پہلے ان کے بھائی اور والد پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں حالیہ ماہ کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس قبل کابل یونیورسٹی میں ایک حملے کے نتیجےمیں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت طلبہ کی تھی۔

Comments are closed.