دریائے سندھ؛ تین نوجوان ڈوب کر جان بحق
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل ہیں۔ جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے تینوں مدرسے کے طالب علم ہیں، جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے گئے تھے، ڈوبنے والوں میں زیت اللہ، محمد موسیٰ اور شہاب دین شامل ہیں۔
ادھر دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے دوران خواتین، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے بعد متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، اسی دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ ضلع بنوں میں ایک بار پھر تیز بارش اور طوفان نے 8 مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرا دیں اور کچھ مقامات پر چھتوں کو اڑا دیا جن میں سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید ، چاند ماری، برگے پمپ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے شامل ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 54 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں میں مرد بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، طوفانی بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہے اور متاثرین کی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی تیز طوفانی بارشوں نے ضلع بنوں میں تباہی مچا دی تھی جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان، مانسہرہ میں بھی بارشوں سے افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اُدھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جو کہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔