پاکستان نے جیولین تھرو ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
بنکاک میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے جبکہ ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے چار اتھلیٹس نے حصہ لیا تھا جس میں معید بلوچ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے تھے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عیشا عمران کو مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا تھا جبکہ شجر عباس سو، اور دو سو میٹر ریس کے سیمی فائنل تک پہنچ سکے۔
اُدھر جیویلین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے اتھلیٹ محمد یاسر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 79 اعشاریہ 93 میٹر کے فاصلے پر جیویلین کو تھرو کیا۔ جاپانی اتھلیٹ نے83 اعشاریہ 15میٹر کے فاصلے پر جیولین تھرو کرکے طلائی تمغہ جیتا جبکہ بھارتی اتھلیٹ نے 81 میٹر کے فاصلے پر جیولین تھرو کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل
عمران خان کی نفرت کی سیاست 9 مئی کو بے نقاب ہوگئی. رانا ثناءاللہ