ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) انجمن تاجران ٹبہ سلطان پور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر انجمن تاجران چوہدری طارق رشید کمبوہ منعقد ہوا اجلاس آئین ، ایجنڈے سمیت دیگر اہم ایشوز کو زیر بحث لایا گیا ، اجلاس میں انجمن تاجران کے سینئر عہدیداران جنرل سیکرٹری شکیل خان منہیس،چیئرمین مجلس آئمہ شاہد خان،وائس چیئرمین مجلس آئمہ صحافی علی رضا خان پٹھان سمیت بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ٹبہ سلطان پور چوہدری طارق رشید کمبوہ کی زیر صدارت انجمن تاجران کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تنظیم کی طرف سے بنائے گئے آئین کی منظوری کیلئے سپریم کونسل کے آگے پیش کیا گیا جبکہ سپریم کونسل نے آئین کی منظوری دیتے ہوئے اس کو متفقہ طور پر پاس کرتے ہوئے آئین کو فی الفور نافذ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری طارق رشید کمبوہ نے تاجروں کے ایجنڈے پر حوالہ سے تنظیم کے عہدیداران اور تنظیمی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا مقصد حلال رزق کھانا جس میں برکت ہے ہر تاجر بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے کاروبار میں جائز منافع رکھے اگر منافع خوری کی گئی تو یہ روز محشر ہمارے لیے یہ سخت ندامت اور شرمندگی کا باعث بنے گی اس لیے یہ بے حد ضروری ہے نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے تجارت کے اصولوں پرعمل پیرا ہو کر عوام کی ضروریات کا خیال رکھیں اور جب تک کوئی بھی تاجر اپنے صارفین کی مدد نہیں کرئیگا اس وقت تک اس کے کاروبار میں برکت نہیں ہو گی

Shares:








