طبی بنیادوں پر رہائی،وکٹری کا نشان اور پھر ہسپتال کی بجائے گھر، ایسا کونسا مرض ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی صورتحال ، عوام سے جڑے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اور حکومت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کو معیشت کے مثبت اشاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بین الاقوامی سطح پر مختلف اداروں کی پذیرائی ، عالمی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کے اظہار اور مشکل ترین حالت میں دلیرانہ فیصلوں، دنیا بھر کے سرمایہ کار اور تارکین وطن کا پاکستان آکر کاوربار میں آسانیاں پیدا ہونے اور بزنس دوست ماحول سے استفادہ حاصل، ملک میں نوکریاں پیدا کرنے اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ کور کمیٹی نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے ،طاقت ،اختیار اور مقامی سطح کی طرز حکمرانی میں عوام کو حصہ دار بنانے کے لئے فی الفور پنجاب اور کے پی کے میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی اور عوام کو مقامی حکومتوں کے نظام سے ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنے کے لئے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لئے روڈ میپ سامنے رکھتے ہوئے کورکمیٹی کو بتایا کہ صوبائی حکومتوں نے آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں ، مصنوعی بحرن پیدا کرنے والوں اور منڈیوں میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے لئے بھرپور کریک ڈائون کیا ،وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ یونین او رٹائون کونسل تک منڈیاں قائم کیں جائیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور مبمران کی تقرری کے معاملے پر بھی غور کیا ،وزیراعظم اور کور کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ،امید ہے کہ جلد ایسا ہو جائے گا ،مقررہ وقت تک ایسا نہ ہونے کے بعد حکومت اپنا لائحہ عمل طے کریگی ۔ کور کمیٹی نے اس بات کو حسین اتفاق قرار دیا کہ جو لوگ طبی بنیادوں پر عدالتوں سے ریلیف لیکر وکڑی کا نشان بنا کر جیلوں سے باہر آتے ہیں ،اپنے علاج معالجے کی بجائے وہ ہسپتال کی بجائے شفاء حاصل کرنے کے لئے گھر کو ترجیح دیتے ہیں ،کمیٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ علاج کے لئے گھروں کے آرام دہ بستروں کو چھوڑ کر ہسپتالوں کو زیادہ ترجیح دی جائے گا، گھروں میں ان بیماریوں سے کیسے شفاء ملتی ہے اسکا فیصلہ عوام اور عدالتوں نے کرنا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورکمیٹی نے گورننس سے جڑے ہوئے نظام بلخصوص پولیس ،ریونیو اور دیگر ادارے جہاں سائلین دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں سے متعلق حکومتی اصلاحات کے اثرات کے جائزے کے لئے میکنزم تربیت دینے کی ہدایت دی ۔ مسلم لیگ ن کے دورمیں وزیراعظم ہائوس میں قائم سوشل میڈیا سیل کی سیکرین تک نہیں چھوڑی گئی ۔ جس تیزی سے سوشل میڈیا آگے جارہا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت اطلاعات میں ڈیجٹیل میڈیا سیل بنایا جارہا ہے ،وزیراعظم کو اس سے متعلق سمری بھجوا دی گئی ہے ۔وزیراعظم ہائوس میں سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کام کر رہی ہے ،اس منصوبے میں چین کا تعاون بھی ہوگا ،فزیبلٹی اور دیگر مطلوبہ دستاویزات مکمل کر لیں گئیں ہیں ،2020میں اس پر کام شروع جائے گا ۔

Shares: