طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا

0
46

طبی فضلے کو ٹھکانے کے لئے کیا اقدامات کئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسپتالوں میں فضلےکوٹھکانے لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین اورسیکریٹری صحت کیپٹن (ر)عثمان عدالت میں پیش ہوئے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اسپتالوں میں مریض کےلیے ناکافی سہولیات ہیں،طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کےلیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟طبی فضلے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں،

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کےلیے مشینیں نصب ہیں،کچھ اسپتالوں میں طبی فضلے کوٹھکانے لگانے کے لیےنجی کمپنیزکوٹھیکہ دیاگیاہے،

گزشتہ برس ایک کیس میں سپریم کورٹ نے طبی فضلے کی تلفی اور ہسپتالوں کے سیوریج سسٹم سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے واضح کیا تھا کہ درخواست گزار اپنی شکایات سے متعلق موضوع فارم سے رجوع کر سکتا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

Leave a reply