لاہور میں ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک ساتھ شرکت کی . دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی کمفرٹیبل دکھائی دے رہے تھے. فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا جب اعلان کیا گیا تو کہا یہ جا رہا تھا کہ عروہ اور فرحان کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی کی وجہ سے شاید یہ دونوں فلم کی پرموشن میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیں . لیکن یہ ساری خبریں اب دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ دونوں ہر جگہ ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں. لاہور میں بھی دونوں ایک ساتھ ہی پریس کانفرنس میں آئے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دئیے. جب فرحان
سے کسی صحافی نے سوال کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ٹچ ہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ہے. بلکہ جب عروہ حسین سے پریس نے پوچھا کہ آپ نے سونیا حسین کے پیسے دے دئیے ہیں تو عروہ سے پہلے فرحان بولے کہ یار ایسی کوئی بات نہیں ہے اور ویسے بھی فلم کے حوالے سے سوال کیے جانے چاہیں. فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں. یاد رہے کہ ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس فلم کے ساتھ شان شاہد کی ضرار بھی ریلیز ہو رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کیسا بزنس کرتی ہیں.