ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ،صندل خٹک پر مقدمہ،گھیرا ابھی تنگ نہ ہوسکا
لاہور:ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ،صندل خٹک پر مقدمہ،مزید مہلت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ میں ٹک ٹاک سٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک کےخلاف عدالتی احکامات کےباوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پرسماعت، عدالت نے سماعت چار اگست تک ملتوی کردی ۔
ایڈیشنل سیشن جج عامرحبیب کی عدالت میں حریم شاہ اورصندل خٹک کےخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی تعطیلات کی وجہ سے ریکارڈ نہ آنے پرکارروائی نہ ہو سکی،
درخواست گزارنےموقف اختیار کیا کہ عدالت نےحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن متعلقہ پولیس نےعدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا،جس سےوہ توہین عدالت کےمرتکب ہوئے،ان کے خلاف کارروائی کی جائے،عدالت نے وکلا کو چار اگست کو بحث کےلئے طلب کر لیا۔