بہاولپور: بہاولپور اور مظفرگڑھ کے علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ جاری ہے تو دوسری طرف پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہو ئے اس حملے کے جواب میں فی الفور اقدامات کا اعلان کردیا ہے ،
باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے، ، عثمان بزدار نے کہاہےکہ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری طور پر سپرے کیا جائے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہےکہ محکمہ زراعت اور انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جائے
وزیراعلیٰنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم چلائی جائے . انہوںنے مزید کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا،فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں ، عثمان بزدار نے تمام ذمہ دار سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹرول روم قائم کرکے صورتحال پر 24 گھنٹے کڑی نظر رکھی جائے۔