کیا ٹائیگر3 میں سلمان خان مارے جائیں گے؟

ٹائیگر تھری سے پہلے 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوچکی ہیں
tiger 3

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر3 کا ٹیذر یعنی پرومو آج ریلیز کردیا گیا ہے اس حوالے صحافی ملک رمضان اسراء نے اپنے ویلاگ میں کہا ہے کہ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی کیونکہ اس میں دو ملکوں کیلئے ایک بہت ہی بہتر پیغام دیا گیا ہے۔ جیسا کہ سلمان خان کی ماضی کی فلمز جیسے ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ میں کترنہ کیف نے پاکستان سے وفاداری نبھائی تھی اور سلمان خان نے بھارت سے لہذا یہ بھی اسی طرح کی کہانی ہے۔

ملک رمضان اسراء نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہمیشہ دونوں دیشوں بارے مثبت چیزیں پیش کی ہیں اور لبھی بھی انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی فلم نہیں کی جیسے کہ اداکار سنی دیول نے کی ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ کیا اس فلم میں ٹائیگر یعنی سلمان خان مارا جائے گا تو ایسا نہیں ہے لیکن یہاں فلم میں ایک حصہ ایسا ہے کہ جس میں بھارتی ایجنسی راء انہیں مروانا چاہتی ہے اور بھارت میں انہیں غدار ثابت کیا جاتا ہے تاکہ مروایا جاسکے لیکن اس حملے میں سلمان خان زخمی ہوتے ہیں تاہم بچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی آنے والی فلم کا نیا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں ۔ لیکن اس فلم کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو لیکر سلمان خان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی ، ان کا کہناتھا کہ بیس سال ملک کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے، کیا ٹائیگر غدار ہے یا ٹائیگر محب وطن ہے ؟
اس فلم کے ٹیزر میں اس بار جو ڈائیلاگ بولا گیا ہے اس میں سلمان خان کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ کہ جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں، فلم کے ٹیزر کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں اس فلم کو دیکھنے کےلیے بے چینی بڑھ گئی ہے اور ان کا اس فلم کا اب شدت سے انتظار ہے ۔
یاد رہے کہ اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر سٹار سلمان خان ، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اس دیوالی کے موقع پر ہوگی، ٹائیگر تھری سے پہلے 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوچکی ہیں ۔ ان دونؤں فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچائی تھی ۔

Comments are closed.