ڈی یچ اے فیز 2 میں خوف پھیلانے والا تیندوا کئی گھنٹوں بعد گرفت میں آگیا
راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتا گھس آیا تھا جس نے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا جبکہ اب اطلاعات کے مطابق اس پھرتیلے تیندوے نے کئی گھنٹوں تک وائلڈ لائف کے عملے کی دوڑیں لگوائی اور اس دوران تیندوے نے ڈی ایچ اے کے گارڈ کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔ تیندوا خود کو پکڑنے کیلئے لگائے گئے دو جال بھی پھاڑ چکا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اب وائلڈ لائف عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد تیندوے کو قابو کرلیا ہے جبکہ تیندوے کو ایک گھر کے بیسمنٹ میں بند کر کے بے ہوشی کا انجکشن دیا گیا اور تیندوے کو بے ہوش ہونے پر پنجرے میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیندوا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، اہلکاروں کو دوران ریسکیو معمولی زخم آئے، تیندوے کو طبی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا، تیندوے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی تحقیقات کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں جنگلی چیتا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھس گیا تھا اور حملے میں وائلڈ لائف کے ملازمین سمیت تین افراد کو زخمی کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مقامات اور پارکس بند کرنے کا حکم دے دیا تھا ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں جنگلی چیتا داخل ہوگیا تھا جس پر اہل محلہ نے امدادی ادارے اور وائلڈ لائف کو اطلاع دی تھی.
اسلام آباد ڈی ایچ اے فیزٹو میں زیر تعمیر گھر میں تیندوا گھس گیا جبکہ ایک شخص کو زخمی کرنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ pic.twitter.com/imnzeqjfW9
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) February 16, 2023
یاد رہے کہ چیتے کے حملے کے پیش نظر گھروں کے مکین اندر ہی چھپ گئے جب کہ امدادی ادارہ پہنچ گیا تاہم مہارت اور ہتھیار نہ ہونے کے سبب امدادی ادارہ چیتے کو نہیں پکڑسکا اور محکمہ وائلڈ لائف کا انتظار کرتا رہا۔ امدادی ادارے 1122 نے کہا کہ ہمارے پاس خون خوار چیتے کو قابو کرنے کے لیے کوئی جدید ہتھیار نہیں ہے. جبکہ مکینوں کے طویل انتظار کے بعد راولپنڈی وائلڈ لائف کی ٹیم چیتے کو پکڑنے پہنچ گئی تاہم جنگلی چیتا تاحال قابو نہیں آسکا، امدادی ادارہ 1122، وائلڈ لائف عملہ اور اسلام آباد انتظامیہ کوششیں کررہے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے زیر تعمیر گھر کے گرد رکاوٹیں لگا دی ہیں۔
چیتے نے تین بار لوگوں پر حملہ کیا جس میں وائلڈ لائف عملے کے دو ارکان سمیت ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ چیتے نے پہلا حملہ سیکیورٹی گارڈ پر کیا جب کہ دو مزید حملوں میں وائلڈ لائف کے دو ملازمین کو زخمی کردیا۔ وائلڈ لائف عملہ چیتے کو قابو کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرف فدا ملک نے چیتے کے حملے کے پیش نظر ڈی ایچ اے اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور باغات و عوامی مقامات کو بند کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور آئی سی ٹی انتظامیہ اس وقت تیندوے کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں پارکس اور عوامی مقامات تیندوے کے پکڑے جانے تک بند رہیں گے۔