چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے،علیم خان

0
43
Abdul Aleem Khan

وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کی زیر صدارت پاک چین تجارتی امور پر اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس ہوا.

چین اور پاکستان کی کمپنیوں کے مابین” جوائنٹ وینچرز” کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کو مدعو کرے گا ،اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین سے 78 اور پاکستان سے167 کاروباری ادارے شریک ہوں گے، طبی، آلات، پلاسٹک، کلوتھنگ، لیدر، گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ و چارہ شامل ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش، انڈیا، ویت نام کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعظم کے لئے تفصیلات تیار و پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خارجہ، تجارت، صنعت و پیداوار، فوڈ سکیورٹی اور میری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں، چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، پاکستان چین سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے نئے دروازے کھولنا چاہتا ہے، نئی صنعتیں وہاں لگائیں جہاں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ممکن ہو سکے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام کو سرمایہ کاری کمپنیوں سے فوری بات چیت کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی کمپنیوں کے لئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے،

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےبھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی،وفاقی وزیر جام کمال نے وزارت تجارت کو بورڈ آف انوسٹمنٹ سے مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کی.

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply