لاہورہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ۔عدالت نے درخواست منظور کر لی۔
عدالت کا آفس ہائی کورٹ کو کیس شیڈول کے مطابق لگانے کی ہدایت ، عدالت کے روبرو درخواستگزار نے داخل کردہ جوابات کی روشنی میں تیاری کے لیے مہلت طلب کر رکھی ہے ، مسٹر جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
۔درخواستگزار نے لکھا کہ ٹک ٹاک ایپ سے فحاشی کی ترویج کی جارہی ہے ۔ٹک ٹاک کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عدالت ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔