باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈولی نے ایک تقریب میں شرکت کی، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی کے ساتھ پولیس کی وردی میں ملبوس محافظ بھی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ڈولی کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالہ سے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ڈولی کے ہمراہ پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ کچھ لوگوں کو پولیس وردی پہنا کر صرف دکھایا گیا ہے، جس پر پولیس حرکت میں آ گئی اور تھانہ باغبانپورہ نے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ڈولی کو پروٹوکول دیا. راشد نذیر ایک پولیس اہلکار ہے وہ ڈولی کے ساتھ ویڈیو بھی بنواتا رہا، باقی سب وردیوں میں عام شہری تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

اس سے قبل پولیس نے مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر بھی ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر کی ضمانت منظور کرلی تھی

قبل ازیں مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

Shares: