ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پیشکش کر رہا ہےٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل آنا تصور کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں،اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپیسوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنےکی ضرورت نہیں پڑے گی،اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے-

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس …

سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

Shares: