باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

لاہور پولیس نے کاروائی کی ہے اور ٹک ٹاک کا ابھرتا ہوا ستارہ ہنی کِنگ گرفتار کر لیا ہے، لاہور کے تھانے ملت پارک پولیس نے کارروائی کی ہے، سوشل میڈیا پر فالوورز۔لائکس کی دوڑ میں اسلحہ کی نمائش کرنے والا حنان شیخ عرف ہنی کِنگ گرفتارکر لیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی مت کریں۔ملزم حنان شیخ عرف ہنی کِنگ نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہےملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او زوہیب اعوان اور ملت پارک پولیس ٹیم کو شاباش دی، اور کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

دوسری جانب آن لائن پتنگیں و ڈور سپلائی کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کی اور ملزمان کو بابو صابو چوک کے قریب بس سٹاپ سے گرفتار کیا گیا پشاور سے پتنگیں منگوا کر آن لائن فروخت کرنے والے ملزمان طلحہ اور احتشام گرفتارکئے گئے، ملزم آن لائن پتنگیں پشاور سے منگوا کر لاہور میں آن لائن آرڈر سپلائی کرتے تھے پتنگ فروش ملزمان طلحہ اور احتشام کے قبضہ سے 125 پتنگیں برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

Shares: