ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا-
باغی ٹی وی : ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکال والا روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 18 سالہ احمد نےگزشتہ شام اپنے دوست کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا کہہ کر تالاب میں چھلانگ لگادی، مگر تالاب کی گہرائی زیادہ ہونےکے باعث پانی میں ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ پہنچا اور آدھے گھنٹے بعد نوجوان کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی،واقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اظہار افسوس کرتے ہوئےکہاکہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں۔
تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔








