بھارت نے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا

بھارتی دفاعی حکام نے سامان کا معائنہ کرنے کے بعد اسے قبضے میں لے لیا
0
104

ممبئی: بھارت نے چین سے کراچی آنے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ میں روک لیا ہے۔

باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کسٹم حکام نےجہاز کو اسمیں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ہے،کسٹم حکام نے انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سےتعلق رکھنے والے تجارتی جہاز “CMA CGM Attila“ کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹروتازہ ترینل (CNC) مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آلات پاکستان کے میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اہم پرزوں کی تیاری میں کارآمد ثابت ہوں گے بھارتی دفاعی حکام نے سامان کا معائنہ کرنے کے بعد اسے قبضے میں لے لیا ہے۔

اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لوڈنگ کے بل اور کنسائنمنٹ کی دیگر تفصیلات کے مطابق سامان ”شنگھائی جے ایکس ای گلوبل لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ“ نے لوڈ کیا اور اس کا کنسائنی (وصول کنندہ) سیالکوٹ میں ”پاکستان ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ“ ہے، تاہم، بھارت کا دعویٰ ہے کہ 22,180 کلو گرام وزنی یہ کھیپ تائیوان مائننگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے بھیجی گئی تھی اور یہ پاکستان میں کاسموس انجینئرنگ کے لیے تھی۔

ملکی برآمدات کو بڑھانے کا واحد حل توانائی نرخوں میں کمی ہے،گوہر اعجاز

الیکشن کے بعد بھی عمران خان نے دو غلطیاں کیں، راجہ ریاض

Leave a reply