ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کر کے وڈیو بنا کردیکھانے والے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کاروائی کی ہے، ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پرفوری کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، ملزم معید عابد سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم پرمقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نوجوانون کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوا میں چھوڑی گئی گولی زمین پر چلنے والوں کو نقصان پہنچاتی ہے، والدین اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ٹک ٹاک بنانے سے منع کریں، ٹک ٹاک میں اسلحہ کے استعمال سے کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں.

Shares: