’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا

دوستوں کے گروپ نے احمد خالد کو اچھالا اور زمین پر گرنے دیا، ریڑھ کی ہڈی کے باعث پورےجسم کا فالج ہو گیا.

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے طالب علم احمد خالد کی کہانی کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ احمد خالد "ٹک ٹاک” چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج میں داخل ہونے کے نتیجے میں اپنے آپ کو معذور کرا بیٹھا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس کا پورا جسم مفلوج زدہ ہوگیا ہے۔ اس واقعہ نے مصری نوجوانوں میں خوف کی لہر پھیلا دی ہے۔ طالب علم کی کہانی ’’ٹک ٹاک‘‘ ایپ پر ’’تھرو یوور فرینڈ‘‘ چیلنج کو آزمانے سے شروع ہوئی۔ احمد نے سکول کے دوستوں کے ساتھ اس چیلنج کو پورا کرنے کی حامی بھر لی۔ دوستوں نے اپنے اپنے منتخب دوست کے گرد دائرے کی شکل میں جمع ہوکر اسے ہوا میں اچھال دیا اور زمین پر گرنے دیا۔ آزمانا یہ تھا کہ کون کتنا مضبوط ہے ۔ جس کو سب سے کم نقصان ہوتا وہ جیت مقابلہ جیت جاتا۔

تاہم دوستوں کی امید کے برعکس مصر کے جوڈو چیمپئن احمد خالد اس خطرناک چیلنج کو قبول کرکے معذوری کا شکار ہوگیا۔ کیونکہ احمد کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آگیا اور ریڑھ کی ہڈی میں کٹ لگ گیا جس کی وجہ سے اسے پورے جسم کا فالج ہو گیا۔
صحت یابی کی امید بہت کم طالب علم کا علاج کرنے والے ڈاکٹر، آرتھوپیڈکس اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر نجیب نے اس واقعے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا سب سے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ 13 سالہ لڑکے کو ہسپتال لایا گیا تو وہ حرکت نہیں کر رہا تھا۔

معائنے اور ایکسرے کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ احمد فالج کا شکار ہے۔ وہ سروائیکل ورٹیبرا کے فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کا شکار ہے اور اس کی صحت یابی کی امید انتہائی کم ہے۔ احمد کے سکول سننز آف نیل انٹرنیشنل سکول نے میڈیا بیان جاری کردیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دردناک حادثہ سکول کے دن کے اختتام کے بعد پیش آیا اور یہ سکول کے اندر پیش نہیں آیا۔

ٹک ٹاک چیلنج

واضح رہے یہ مصر کے ایک سکول کا حال نہیں بلکہ مصر بھر کے کئی سکولوں کے طلبہ میں مختلف خطرناک چیلنجز کو قبول کرکے ان کو ٹک ٹاک پر پیش کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ان چیلنجز میں ’’ڈیول گیم‘‘ اور ’’چارلی گیم‘‘ جیسے خطرناک کھیل بھی ہیں۔ ان کھیلوں میں طلبہ شریانیں کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

اسی طرح دنیا میں ’’سانس لینے کا چیلنج‘‘ یا ’’ڈیتھ چیلنج‘‘ بھی معروف ہوا تھا جس نے مہینوں پہلے سکولوں کے طلبہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ اس چیلنج میں کھلاڑی کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے "ٹک ٹاک” کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے اور پھر کھلاڑی سے کہا جاتا ہے کہ وہ کمرے میں اندھیرا کرے، یہ اصطلاح ” بلیک آؤٹ چیلنج” سے آئی ۔ اس کے بعد شرکا اس بہانے سے کہ وہ مختلف احساسات محسوس کریں گے اور یہ کہ وہ ایک بے مثال تجربہ کریں گے۔ پھر کا سانس روکا جاتا ہے۔ اس چیلنج کی وجہ سے یورپی اور عرب ممالک میں متعدد اموات ہو چکی ہیں ۔ جان بوجھ کر سانس روکنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

Comments are closed.