پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور نامور اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں بہت سے لوگ غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے ایپ پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کر رہے ہیں۔
ایسے میں معروف اداکار عمران عباس نے بھی اپنے انسٹا گرام کی اسٹوری پر ٹک ٹاک کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے عمران خان نے ٹاک ٹاک کے لوگو پر کراس کا نشان لگائے ہوئے ایک تصویر شئیر کی او اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔
اداکار کے اس پیغام اور لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایپلیکیشن پر پابندی عائد کر دی ہے-
تاہم اب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے اعلان کیا ہےکہ بہت جلد پاکستان سے ٹک ٹاک ایپ پرسے پابندی ہٹا لیں گے امین الحق کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کچھ پالیسی بھی ترتیب دے رہے ہیں امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے رولزاورریگولیشنز بھی جاری کردیئے جائیں گے-