ڈاکٹرعامر لیاقت کی موت جن حالات میں ہوئی وہ دانیہ شاہ کے پیدا کر دہ ہیں ، دانیہ شاہ ان کی تیسری اہلیہ ہیں انہوں نے عامر لیاقت حسین کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالیں تو عامر لیاقت نے خود کو گھر کے ایک کمرے میں قید کر لیا اور فون اٹھانا تو درکنار کسی سے بات کرنا بھی چھوڑ دی. ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری سے ان کے بچے ہیں اور ان بچوں‌ نے اپنے باپ کی اس طرح سے موت کی ذمہ دار بارہا دانیہ شاہ کو قرار دیا ہے. دانیہ کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز اچانک دانیہ شاہ کوپنجاب کے شہر لودھراں سے گرفتار کرلیا۔

دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے شکایت درج کروائی تھی کیونکہ دانیہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا پر سیدہ بشریٰ اور ان کی فیملی پر الزام تراشی کررہی تھی. تاہم دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہےکہ میرے گھر چند افراد آئے جنہوں نے مجھ پر اور میرے بچوں پر تشدد کیا اور میری بیٹی دانیہ کو مارتے پیٹتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے مجھے نہیں‌پتہ چل رہا کہ کیوں اور کہاں میری بیٹی کو لیجایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری کی وکیل بھی ان لوگوں کے ہمراہ تھیں.

Shares: